رگھو رام راجن نے مودی حکومت کو ‘آئینہ دکھایا ہے: کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) نوٹ بندي اور مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وجہ سے گزشتہ سال ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہونے کے یزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس نے اتوار کو کہا کہ مسٹر راجن نے مودی حکومت کو ‘آئینہ دکھادیا ہے۔ آر بی آئی کے سابق گورنر مسٹر رگھو رام راجن نے گزشتہ جمعہ کو برکلے میں واقع کیلی فورنیا یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ نوٹ بندي اور جی ایس ٹی نافذ کرنا گزشتہ سال ہندوستان کی معیشت کی رفتار ر کنے کی دو اہم وجوہات رہی ہیں ۔ وہ دوئم بھٹاچاریہ میموریل لیکچر میں ‘ ہندوستان کے مستقبل کے موضوع پر لیکچر دے رہے تھے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سورجے والا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ شہرہ آفاق ماہر اقتصادیات اور سابق آر بی آئی گورنر نے (وزیر اعظم نریندر) مودی کے ہاتھوں نوٹ بندي کا سانحہ اور ‘گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) کے سلسلے میں مودی حکومت کو ‘سچائی کا آئینہ دکھایا ہے “۔