سابق وزیر اعلیٰ عبدالغفور کے گھر چوری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

گوپال گنج ( ارون مشرا)دیوالی کی رات سابق وزیر اعلیٰ عبدالغفور مرحوم کے گھر چوروں نے دھاوا بول کر جم کرسامانو ں کو بر باد کیا۔مانجھا تھانہ علاقہ کے سریاگائو ں میں واقع سابق وزیراعلیٰ کے گھر کے پیچھے کادر وازہ تو ڑ کر کیچن کاسامان ، مو ٹر، چانپا کل، کمبل اور کپڑاسمیت ڈھائی لاکھ کی املاک کی چوری کرلی۔ادھر لوحقین کا الزام ہے کہ اطلاع دینے کے بعد مقامی تھانہ کی پو لس جانچ کرنے کیلئے دو پہر تک نہیں پہنچی ۔ سابق سی ایم کی بہو شاہنواز بیگم کے مطابق پورا خاندان پٹنہ میں رہتاہے گائوں کے لوگو ں نے فون پر اطلاع دی کہ ان کی رہائش گاہ میں پیچھے کادروازہ تو ڑا گیاہے لواحقین جمعرات کے صبح گھر پہنچے تو سبھی کمرا کھلا ہوا تھا سامان بکھرا پڑا تھا۔ لواحقین کے مطابق ریکی کرنے کے بعد واردات کو انجام دیاگیاہے چوری کے اس معاملے میں شہنواز بیگم کے داماد نسیم پر ویزنے نامعلوم چورو ںکےخلاف ایم آئی آر درج کرائی ہے ۔مانجھا تھانہ صدر منیش کمارنے کہاکہ اطلاع ملنے کے بعد معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔پولس سپرنٹنڈنٹ راشد زماں نے کہاکہ معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ پو لس کارروائی کررہی ہے۔سابق وزیراعلیٰ عبد الغفور مر حوم کاخاندان یہاں نہیں رہتاہے ۔ شاہنواز بیگم اوران کا پوراخاندان پٹنہ میںرہتا تھا جمعرات کی صبح چوری کی اطلاع ملنے پرلواحقین پٹنہ سے آبائی گائو ں پہنچے تھے ادھر واقعہ کے بعد پولس نے مکان اور آس پاس کی جگہو ں پر تلا شی لی ہے ۔