سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں ‘ سیف علی خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

ممبئی۔(یواین این)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بیٹی سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق’’کافی ود کرن‘‘کے چیٹ شو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان 4 سال کی عمر سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔اداکار نے ایک واقعہ کاذکر کرتے ہو ئے بتایا کہ جب وہ سارہ کے ہمراہ ورلڈ ٹوور پر تھے تو شکاگو میں ایشوریا رائے کی کنسرٹ کے دوران سارہ نے ایشوریا کی اداکاری پر ہجوم کے رد عمل کو دیکھ کر میری جانب دیکھا اور کہا کہ یہ وہ ہے جو میں کرنا چاہتی ہوں،یہ ہی میری دنیا ہے جہاں میں رہنا چاہتی ہوں۔سیف کا کہنا تھا یہ 20 سال پہلے کی بات ہے لیکن سارہ نے اپنا ذہن نہیں بدلا۔