ساورکر کے خلاف غلط بیانی کیلئے راہل کے خلاف معاملہ درج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-November-2018

ممبئی،(یواین آئی)مجاہد آزادی ویر ساورکر کے خلاف غلط بیانی کےسلسلے میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف معاملہ درج کرایاگیا ہے۔مسٹر ساورکر کے بیٹے رنجیت ساورکر نے مسٹر گاندھی کے خلاف یہاں شیواجی پارک پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ مسٹر گاندھی نے اکتوبر میں دی گئی اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ وی ساورکر ‘ویر نہیں تھے۔مسٹر گاندھی نے اپنی تقریر میں مبینہ طورپر کہا کہ ویر ساورکر نے اپنی سرگرمیوں اور جیل سے رہا ہونے کے لئے برطانوی حکومت سے معافی مانگی تھی۔مسٹر رنجیت ساورکر نے نامہ نگاروں سے کہا،برطانوی حکومت سے ویر ساورکر کو 27برسوں کےئے کالے پانی کی سزا دی تھی جبکہ مسٹر گاندھی نے انتخابی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویر ساورکر نے جیل سے رہا ہونے کےلئے برطانوی حکومت سے معافی مانگی تھی۔مسٹر گاندھی کا یہ بیان چھوٹا ہے اور میں نےویر ساورکر جی کی ہتک عزت کرنے کے لئے شکایت درج کرائی ہے۔مسٹر گاندھی نے اپنی تقریر میں مبینہ طورپر کہا تھا کہ ویر ساورکر نے اپنی رہائی کےلئے برطانوی حکومت سے معافی مانگی تھی۔مسٹر گاندھی اپنی اس تقریر میں یہیں نہیں رکے اور انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جس ویر ساورکر کو حب الوطنی کی مثال مانتی ہے،انہوں نے اپنی رہائی کےلئے برطانوی حکومت کو اس وقت خط لکھا تھا جب مہاتما گاندھی سمیت سبھی کانگریس لیڈر جیل میں تھے اور وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں ویر ساورکر کی تصویر لگواتے ہیں۔وہ ویر نہیں تھے۔