سرودھم مانوتا منچ نے منائی معذوروں کے ساتھ دیوالی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

رانچی، (معیز الدین خان) سرو دھرم مانوتامنچ کے احاطہ میں کل دوپہر 11 بجے ڈرونڈا واقع شری کرشن سنگھ پارک میں معذور بھائیوں کے ساتھ روشنی کاتہوار دیوالی منائی گئی۔ اس موقع پر منچ کے ممبروں نے معذور بھائیوں کے بیچ تحائف تقسیم کئے اور انہیں میٹھائی کھلا کر دیوالی کی دلی مبارکباد دی۔موقع پر منچ کے بانی ۔کم۔ مرکزی صدر نثار خان ، مرکزی سکریٹری محمد شاہد، اجئے منجو، ضاہد انصاری، انعام الانصاری، محمدافروزانصاری، انوار الحق، محمد کلیم، محمد آصف حسین، عمران انصاری کے علاوہ منچکے کئی ممبر موجود تھے۔