شرد یادو نے شہروں کے نام تبدیل کرنے کی مخالفت کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-November-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) لوک تانترک جنتا دل کے سینئر لیڈر شرد یادو نے شہروں اور گلیوں کے نام بدلے جانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومتوں کو ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیئے۔مسٹر یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ کسی بھی شہر کے نام سے تاریخ جڑا ہوتا ہے اور تاریخ میں تبدیلی کا حق کسی پارٹی کو نہیں ہونا چاہیے۔ناموں میں تبدیلی سے لوگوں میں الجھن پیدا ہوتا ہے اور اس پر ٹیکس دہندگان کی رقم خرچ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ایسے کام میں مصروف ہے جس میں ترقی اور ترقیاتی کاموں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ الہ آباد، فیض آباد کے نام بدلے جانے کے بعد اب احمد آباد کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو قومی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت كو بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلانا چاہیے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے اقدامات کرنے چاہیے۔ حکومت کو بیرونی ممالک میں جمع کالے دھن کو ملک میں لانے کا اقدام کرنا چاہیئے جس کا وعدہ انتخابی مہم کے دوران کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی اور اشیا اور سروس ٹیکس کی وجہ سے معیشت پر برا اثر ہوا ہے اور دو سال بعد بھی اس کے صدمے سے لوگ نکل نہیں پائے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمرانی پارٹی کے قریبی با اثر افراد کالادھن سفید کرتے رہے ہیں جبکہ غریب لوگ اب بھی نوٹ کی منسوخی سے تباہ حال ہیں ۔