شریک حیات ڈھونڈنے میں مدد کریں گےدھونی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان اور محدود اوورز کی مو جودہ ٹیم کے رکن مہندر سنگھ دھونی کو ٹاپ آن لائن میرج سروس ‘ہندستا ن میٹروموني نے اپنا برانڈ امبیسڈربنایا ہے ۔ہندستان میٹرو موني نے پیر کو جاری ایک بیان میں یہ جانکا ری دی۔ بیان نے مطابق دھونی نے برانڈ امبیسڈر بنائے جانے پر اپنے تبصرے میں کہاکہ مجھے اس مقبول اور ٹاپ آن لائن سروس سے جڑ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ سب سے زیادہ قابل اعتماد اور کامیاب میٹروموني برانڈ ہے، جس نے گزشتہ 18 سال کے دوران لاکھوں لوگوں کو زندگی کے ساتھی ملوانے میں مدد کی ہے۔ مجھے اس سے جڑ کر فخر کا تجربہ ہو رہا ہے۔ آن لائن سروس کے ایگزیکٹو آفیسر مرگوئیل جانکي رمن نے کہاکہ ہم اس غیر معمولی کرکٹر کے ساتھ جوڑ کر خود فخر محسوس کر رہے ہیں۔ قیادت کی بے پناہ صلاحیت سے لبریز دھو نی نے اپنے شاندار کیریئر میں بہت حصولیا بیاں حاصل کی ہیں۔