شیام رجک نے چھٹھ پوجا کے سامان تقسیم کئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

پٹنہ (پرویز عالم)رکن اسمبلی سابق وزیر شیام رجک نے آج عقیدت کاتہوار چھٹھ کےموقع پر چھٹھ پوجا سے متعلق سامان تقسیم کیا آج نہائے کھائے کے ساتھ چھٹھ کا تہوار شروع ہوگیا ہے ۔جناب رجک نے پٹنہ کے مختلف علاقوں میں سوپ ،ناریل اور پھلوں کی تقسیم کی ۔انہوں نے پٹنہ سیٹی کے چوک ،کٹہوتیا گلی ،پٹنہ کے سندل پور اور چتکورا میں گرودارا کے پاس چھٹھ کا سامان تقسیم کیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ عام عقیدت کا تہوار چھٹھ پورے بہار کا سب سے بڑا تہوار ہے اس موقع پر انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہونا چاہیے۔میں سبھی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ پر امن ماحول میں عقیدت کے ساتھ چھٹھ منائیں ۔