ضلع میں دھن تیرس کی دھوم کرو ڑو ں کی ہو ئی خریداری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

سیوان ( راجیش کمار)اس بار پورے سیوان ضلع میں دھن تیسرس کی دھوم رہی۔ دھن تیسرس کے موقع پر مہنگائی کو کنارہ کرتے ہوئے لوگوں نے جم کرخریداری کی ۔تخمینہ کے مطابق دھن تیرس کے موقع پر پورے ضلع میں پانچ کروڑ رو پئے سے زیادہ کے سامانو ں کی فرو خت ہوئی ۔دھن تیرس بازار میں سوموار کو کارو بار بلندی پررہا۔چہارطرف لکشمی کو گھر لے جانے کی بے تابی صبح سے دیر رات تک بنی رہی ۔جگمگ رو شنی میں شام کے وقت مختلف بازارکی دکانو ں میں خریدو فرو خت عروج پررہا۔اس دوران صرافہ بازار ، الکٹرانک پرو ڈکٹس ، و بر تن بازار سجاوٹ کی اشیا ء سمیت گاڑیو ں کی خریداری جم کر ہوئی ۔کمر تو ڑ مہنگائی کے باوجود لوگو ں نے سونا، چاندی کے سامانو ں کے خریدنے میں کوئی کثر نہیںچھو ڑی ۔وہیں لوگو ں کے ذریعہ بڑی مقدارمیں الکٹرانک سامان ایل سی ڈی ، رنگین ٹی وی ، واشنگ مشین ، مکسی ، فریز وغیرہ سامانوں کی بھی خریداری زورو ں پر رہی ۔سب سے زیادہ فروخت برتنو ں کی ہوئی ۔ سیوان کے بڑھر یا اسٹینڈ، پکڑی موڑ ، مالویہ چوک ، تلہٹا بازار،ببنیا موڑ، جے پی چوک سمیت دیگر مقامات پر برتنو ںاور جوئلری کی دکان پرلوگو ں کی کثیربھیڑ امڈ پڑی ہے۔ضلع ہیڈ کواٹر میں دھن تیرس کےموقع پر تقریباً تین کروڑ رو پئے کی بکری ہوئی ہے۔وہیں بڑہڑیا بلاک میں اس سال چھو ٹی گاڑی ، سونا ، چاندی ، الکٹرانکس وغیرہ سامانو ں کی خریداری کیلئے دیر رات تک لوگو ں نے اپنے صلاحیت کے مطابق سامانو ں کی خردیاری کر دھن تیسرس کی خوشیاں منائی ۔بڑہڑیا بلاک کے بھیم پور باشندہ ٹنکو پٹیل کا کنہاہے کہ ہرسال کی بنسبت اس سال کاروبارتھو ڑ ا سست ضرور ہے لیکن لوگو ں میں اس کو لیکر امنگ ہے ۔دو سرا یہ کہ مہنگائی بھی اس سال بڑھی ہوئی ہے ۔رویندرسونی ، اشوک سونی اور چندر کشور سونی کا کہناہے کہ اس بار ہم نے پچھلے سال کی بنسبت اس بار زیادہ برتن اور مورتیاں لائے تھے ۔جو سارے فرو خت ہو گئے لوگوں کو حوصلہ دیکھتے بنتاہے میرے سارے سامان ہاتھوں ہا تھ بک گئے ۔