عجیب و غریب بچے کی پیدائش پر امنڈا لوگوں کا ہجوم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

بہار شریف(توصیف جمال) ضلع کے پرول پور اسپتال میں آج صبح 8؍بجے سیتا بگھہ باشندہ چنٹو گوپ کی بیوی زچگی کے دوران ایک عجوبہ بچے کو جنم دیا ۔جیسے ہی اسکی اطلاع مقامی گائوں والوں کو موصول ہوئی گائوں والوں کا ایک ازدھام عجوبہ بچہ کو دیکھنے کیلئے امنڈ پڑا جب مذکورہ بچہ کو دیکھا تو اسکے ایک آنکھ اور اسکے اوپر گوشت کا لوتھڑا لٹکا ہوا تھا ۔اسکے متعلق اسپتال میں تعینات ڈاکٹر مکیش کمار نے بتایا کہ بچہ اور انکی ماں دونوںکی حالت بہتر ہے لیکن عجیب و غریب حالات کو دیکھتے ہوئے مریض کو بہتر علاج کے لیئے بہار شریف صدر اسپتال لے جایا گیا ۔