فلم زیرو کا کارٹون ورژن شاہ رخ کو بھا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

ممبئی،(پی ایس آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکارہ انوشکا شرما اور کتر ینہ کیف کی نئی فلم زیرو کا ٹریلر ابھی منظر عام پر آیا ہی تھا کہ اس کے ٹریلر پر مختلف مزا حیہ ویڈ یوز بننا شروع ہوگئی ہیں اور حد تو یہ کہ گزشتہ روز فلم ریزو کا ’کارٹون ورژن‘ بھی سا منے آگیا، جسے شاہ رخ خان نے بھی بیحد پسند کیا ہے۔اخبار دی انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی نئی فلم زیرو کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبرکو ریلیز کیا گیا تھا جس نے 4 ہی دن میں 6 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔