لاش کو لے کر لوگوں نے سڑک پر کیا مظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-November-2018

کٹیہار،(عاشق رحمانی)،سورج کا تہوار چھٹھ کے شام آردھ کے دن کاڑھا گولا چھٹھ گھاٹ پوچا ارچنا کرنے جارہے گروبازار پوسٹ آفس ٹولہ باشندہ ورون کمار شاہ کا بے قابو اسکارپیو کی زوردار ٹھوکر سے موت سے مشتعل لوگوں نے بدھ کو اگتے سورج کے اردھ کے بعد لاش کے ساتھ براری تھانہ چوک کوجام کردیا۔ ساتھ ہی پولس انتظامیہ پر پولس کے صوبیدار پرسات پاسوان کی گرفتاری میں لاپروائی پرتنے کا الزام لگاتے ہوئے سڑک پر ٹائرجلاکر اس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی گئی۔ ساتھ ہی متوفی کے خاندانوں کو سرکاری معاوضہ دلانے پر اڑے تھے۔ اس دوران کاڑھا گولہ اسٹیشن روڈ ریفرل اسپتال کاڑھا گولہ گھاٹ اور براری ہاٹ سوانا جانے والے سڑک سے گھنٹوں آمدورفت بند رہا۔3گھنٹے تک مسلسل ہنگامہ کے بعد کوئی اعلیٰ افسر کے نہیں پہنچنے پر مشتعل لوگوں نے براری تھانہ گیٹ کے باہر ملکھانہ کے ضبط بانس میں بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔ آخر کار ایس ڈی او ایس ڈی پی او کے ذریعہ سرکل افسر امریندر کمار پوٹھیااوپی انچارج امیت کمار کی موجودگی میں ٹیلی فون پر ملے بھروسہ پر مشتعل لوگ خاموش ہوئے۔ ورون کمار ساہ چھٹھ کے شام اردھ پوجاکیلئے اپنی موٹر سائیکل کاڑھا گولہ جانے کے دوران ریفرل اسپتال چوک واقع ایک کرانا دوکان کے پاس موٹرسائیکل کھڑا کر اپنے ایک ساتھ بی جے چودھری سے کچھ بات کررہاتھا۔ اسی بیچ تیز رفتار سے کاڑھا گولا گھاٹ جارہی اسکارپیو موڑ پر بے قابوہوجانے سے کچلتے نکل گیا۔ وہیں اس حادثہ میں ریفراستپال چوک باشندہ دیپ جے کو بھی پیڑ میں چونٹیں آئی۔ وہیں اس حادثہ میں آدھا درجن لوگ زخمی ہوگئے۔ بے قابو اسکارپیوآگے گڈھے میں جاکر رکا۔ براری پولس نے اسکارپیو کو ضبط کرلیا۔ جبکہ مقامی باشندہ ڈرائیور پرلاد پاسوان فرار بتایاجارہاہے۔ مذکورہ ڈرائیور پولس ملازم ہے۔