مشتاقؔ دربھنگوی اعزاز سے نوازے گئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

دربھنگہ(نغمہ نور) گزشتہ 28 اکتوبر شام سات بجے ’’بزم وامق‘‘ توپسیا کے زیر اہتمام ایک اعزازی نشست بمقام سانپ گاچھی، توپسیا، کلکتہ۔39 کیا گیا جس میں ’’گوش بر آواز‘‘ کے مرتب مشتاقؔ دربھنگوی کو گراں قدر تصنیف کی اشاعت پر اعزاز سے نوازا گیا۔ بزم کے سکریٹری شاہد نور اور صدر عنبر صدیقی نے صاحبِ اعزاز کی خدمت میں گلہائے محبت اور شال پیش کئے۔ بزم کے سکریٹری شاہد نور نے صاحبانِ اعزاز کو میمنٹو بھی پیش کیا۔ حلیم صابر نے مشتاق دربھنگوی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور امان اللہ ساغر نے اُن کی کاوش کے تعلق سے اپنی بات پیش کی۔ اس کے بعد شعری دور کا آغاز نعت پاک سے کیا گیا۔ صدارت کے فرائض حلیم صابر نے انجام دیئے اور نقابت کا فریضہ امان اللہ ساغر نے ادا کیا۔ مہمانان خصوصی کے طور پر محمود راہی اور فیروز اختر شریک ہوئے۔ جن شعرائے کرام نے اپنے کلام سے بزم کو زینت بخشی ان کے اسمائے گرامی یوں ہیں: حلیم صابر، محمود راہی، فیروز اختر، امان اللہ ساغر، مضطر افتخاری، مشتاق دربھنگوی، عنبر صدیقی، شاہد نور، نغمہ نور، قمر الدین قمر، پرویز اختر، مرشد برنپوری، شوکت علی صادق اور بلال صابر۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد نور، محمد شکور احمد، محمد سلیم اور محمد قاسم وارثی پیش پیش رہے۔