مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی پر کوئز پروگرام کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

دربھنگہ (محمد شاداب انجم ) یوم تعلیم کے موقع پر بلاک کے دیورا بندھولی گاوں میں واقع مدرسہ دارالسلام میں ایک کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مدرسہ کے صدر مدرس مولانا ریاض حسین سلفی نے موجود طلباء و طالبات سے کہاکہ یوم تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں منائی جاتی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو انکی قربانی سے روشناس کرائ جائے کہ انہوں نے جنگ آذادی میں جو نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے اس کو آنے والی نسلیں بھول نہ پائے مولانا ابوالکلام آزاد نے ھندوستان کو آزاد کرانے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے انکی زندگی سے طلباء و طالبات کو یہ سبق حاصل ہوتا ہیکہ جدوجہد ہمیشہ کرنا چاہئے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے کیونکہ یہی جدوجہد انسان کو دین و دنیاں میں ایک مقام دلاتی ہے مولانا ابو الکلام وہ صلاحیت کے مالک تھے کہ جس کی مثال رہتی دنیا تک باقی رہے گی جب قلم کو پکڑتے تو قارئین کے اندر انقلاب پیدا کرتے اور جب مائک کو ہاتھ میں تھام لیتے تو لوگوں کے اندر جذبہ ایثاری پیدا کرتے ایسی صلاحیت دنیا کے کم ہی لوگوں کو ملتی ہے.انکی صلاحیتوں کے ہی اعتراف میں آزاد ھندوستان کے پہلے وزیرتعلیم بنائے گئے اور کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کے عہدے کے ساتھ ساتھ قومی صدر بھی منتخب ہوئے آج کے ہی دن 11 نومبر 1888 کو مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔اس موقع پر طلباء و طالبات کو چاہئے کہ ان کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر کے ان کو سچی خراج عقیدت پیش کریں –