میری زندگی کا مقصد غریبی اور بے روزگاری کاخاتمہ:رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

جمشید پور(تاثیر بیورو): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے سون منڈپ میں میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کیا – وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس خوشحال ریاست میں جو غربت، بے روزگاری اور مفلسی موجود ہے ، اس کا خاتمہ میری زندگی کا مقصد ہے، کیونکہ ایک غریب مزدور ریاست کا خاص خادم بنا ہے- ریاست کی سوا تین کروڑ عوام کی طاقت کے ساتھ ملکر اس ہدف کو ہر حال میں حاصل کریں گے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے تمام مسایل کا حل ترقی اور تیز ترقی ہے، حکومت اسی اہم فارمولہ پر کام کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ منی پال میڈیکل کالج کے لئے حکومت نے زمین دے دی ہے، تمام دشواریوں کو دور کرتے ہوئے سال 2019 میں بچے ایم بی بی ایس کی تعلیم اس یونیورسیٹی میں حاصل کریں گے- جناب داس نے کہا کہ آنے والے وقت میں جھارکھنڈ کو میڈیکل ہب کے طور پر فروغ دیا جائے گا – اس میدان میں بھی روزگار کے کافی امکانات ہیں – وارڈ بوائے، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ وغیرہ کے لئے فروغ مہارت کے تحت ٹریننگ دی جائے گی- انہوں نے کہا کہ گزرے چار سال میں ریاست میں دمکا، پلاموں، ہزاری باغ، کوڈرما اور چایباسہ سمیت پانچ میڈیکل کالج کے عزم سے ہر سال 1200 نوجوانوں کو میڈیکل کی ڈگری حاصل ہوگی- وزیر اعلیٰ جناب داس نے کہا کہ شہری اور دیہی اداروں کو اپنا کیڈر ہونا چاہیے- کیڈر بن گیا ہے اور بحالی کا عمل جاری ہے- صفائ ملازمین کو ٹریننگ دے کر انہیں نیم اسکیلڈ لیبر کے درجے میں لایا جائے گا تاکہ اسکی سہولیات مل پایۂں، اس کے لئے شہری ترقیات کے سکریٹری کو ہدایت جاری کی گئ ہے- انہوں نے کہا کہ ٹریننگ ملنے کے بعد صفائ ملازمین کی تنخواہ میں 450 روپئے ہر ماہ میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی محنت کش فلاح بورڈ کے تحت ملنے والے 15 فلاحی منصوبوں سے فایدوں کے لئے بھی وہ اہل ہوجایۂں گے- جس سے نہ صرف انکی معیار زندگی بلند ہوگی بلکہ وہ اپنے بچوں کو ڈاکٹر،انجنیر، ٹیچر وغیرہ کے لئے اعلیٰ تعلیم دلانے کا بھی عزم کریں گے- ریاستی حکومت کا مقصد ہے ذاتی ترقی کے ساتھ ساتھ ریاست کی ہمہ جہت ترقی- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایم جی ایم میڈیکل کالج میں 500 بیڈ کے اسپتال کا جلدی سنگ بنیاد رکھا جائے گا – سورج مندر کے قریب ویمنس کالج کا افتتاح جلد ہی کیا جائے گا –وزیر اعلیٰ نے کہا ک جھارکھنڈ نوجواں ریاست ہے ، یہاں کے نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر کے انجینیرنگ، میڈیکل، پروفیسر، ٹیچر، نرسنگ کی ٹریننگ حاصل کر کے ملک اور بیرون بلک میں اپنی صلاحیتوں کا پرچم لہرایۂں گے- انسانی وسایل کو ٹریننگ دینے کے لئے حکومت کام کر رہی ہے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آیندہ سال سے شروع کرتے ہوئے سال 2020 تک ریاست کے 28 لاکھ کسانوں کو مفت اسمارٹ فون دیا جائے گا جس سے ریاست کے کسان ای – کسان سے مستفیذ ہوسکیں – سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئےحکومت پرعزم ہے-