می ٹو مہم کے سلسلے میں اداکاروں کی خاموشی افسوس ناک ہے: تنوشری دتہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-November-2018

ممبئی۔( یو این این )بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے مرد اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے حالانکہ ناناپاٹیکر پر جنسی الزام لگانے کے بعد بالی وڈ اداکاراوں نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے۔ہالی وڈ کے بعد بالی وڈ میں بھی می ٹو مہم زور و شور سے جاری ہے، بہت سی اداکاراوں نے فلمی دنیا کی چمک دمک کے پیچھے بالی وڈ کا گھناونا چہرہ واضح کر دیا ہے۔ تنوشری دتہ نے کہا یہ مایوس کن بات ہے کہ بہت سے اداکار می ٹو مہم کے بارے میں کچھ نہیں بولتے جبکہ جنسی ہراسگی کرنیوالے نانا پاٹیکر پر الزام لگانے کے بعد اداکارائوں نے بالی وڈ کی می ٹو مہم کا ساتھ دیا۔تنوشری نے کہا ہے کہ میں بہت مایوس ہوئی ہوں کیونکہ بہت سے ایسے فنکار ہیں جو اپنی خوفناک کہانیوں کو بتانے کیلئے آگے بڑھے لیکن ان میں سے سب نہیں بولے ۔