نتیش نے چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر):وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعتقاد کے مہا پروچھٹھ کے مد نظر چھٹھ گھاٹوںکادوسری بار معائنہ کیا ۔ انہوں نے اسٹیمر سے دانا پور کے ناصری گنج سے خواجے کلاں گھاٹ تک گنگا گھاٹوں کا معائنہ کیا اور گھاٹوں کی صفائی ، سیکورٹی کے بارے میں افسران کو ضروری رہنما ہدایات دیں ۔وزیر اعلیٰ نے تقریبا ڈھائی گھنٹے تک ناصری گنج سے خواجے کلاں گھاٹ کے درمیان بنا ئے گئے تمام چھٹ گھاٹوں کا جائزہ لیا اور مسلسل افسران کو ضروری ہدایات دیں ۔ تاکہ چھٹ منانے والوں کو کسی طرح کی دشواری نہ ہو ۔وزیر اعلیٰ نے گنگا گھاٹوں کے جائزہ کے دوران گھاٹوں کی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چھٹ کر نیوالوں کی سہولت کے لیے سیڑھی اور سلوپ کو بہتر کر نے کی ہدادیت دی ۔ ساتھ ہی تمام گھاٹوں پر بجلی کے مکمل انتظام یقینی بنانے کی بات کہی ۔گھاٹوں کے کٹائوں کے مد نظر انہوں نے کہا کہ پانی کے لیول کو دیکھ کر کر گھاٹوں پر بیرکیٹنگ یقینی کرائی جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جہاں بھی عقیدتمند زیادہ تعداد میں آتے ہیں وہاں دشواری نہ ہو اس طرف پوری توجہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھٹ کر نے والوں کے علاوہ دیگر عقیدت مند بھی آتے ہیں ، اس کے سبب ہو نے والی بھیڑ کودیکھتے ہوئے آمدورفت کو درست رکھنا ہوگا ۔ اس بارے میں بھی انہوں نے افسران کو ضروری ہدایات دیں ۔ گھاٹوں کے جائزہ کے بعد میڈیا اہلکاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھٹ اعتقاد کا مہا پور ہے اور اس موقع بڑ گنگاندی پر لوگ لاکھوں کی تعداد میں چھٹ کا تہوار کر نے آتے ہیں ہم نے شروع سے ہی کہا ہے کہ گھاٹوں پر کسی طرح کی دشوار نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ گھاٹوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ لوگوں کے آنے جانے کے لیے راستہ آسان ہو اس کو ذہن میں رکھ کر راستوں کو تیار کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال ایسا واقعہ ہو گیا تھا کہ اس کے بعد سے اس پر ہم لوگوں نے خصوصی توجہ دینا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھٹ کر نے والے لوگوں کو کسی طرح کی کوئی دشواری نہ ہو ، اس کے لیے گھاٹوں کی گہرائی پر بہی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ 03 نومبر کو بھی ہم نے معائنہ کیا تھا اور کچھ مشورہ دیا تھا ۔ ساتھ ہی یہاں دوبارہ 8نومبر کو آنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہ کام تیزی سے ہو رہا ہے ۔ اور بہتر ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰنے کہا کہ کچھ اور ہدایت دی گئی ہیں ۔ جسے دو دنوں کے اندر ٹھیک کر لیا جائے گا ۔چیف سیکریٹری کو بہی ہم نے کہا کہ وہ خود اس پر نگرانی رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم اور شہر کمشنر سب اضلاع کی نگرانی کر رہے ہیں اور تیاری اطمینان بخش ہے ۔ ہم لوگ تو سہولت دیتے ہیں ، لیکن ہر سال چھٹ کر نے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ، اس کو بھی ذہن میں رکھ کر تیاری کی جارہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے سینئر لیڈ ر لال کرشن اڈوانی کو یوم پیدائش پر مبارک باد دی ۔وزیر اعلیٰ نے جائزہ کے دوران نائب وزیر اعلیٰ سشل کمار مودی ، سڑک تعمیرات کے وزیر نند کشور یاد، بجلی کے وزیر ویجندر پرساد یادو ،شہری ترقیایت اور رہائش کے وزیر سریش شرما ،میئر پٹنہ سیتا ساہو،،چیف سیکریٹری دیپک کمار ،ڈی جی پی کے ایس ترویدی ،پرپرنسپل سیکریٹری سڑک تعمیرات امرت لال مینا، پرنسپل سیکریٹر بجلی پرتے امرت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری چنچل کمار ،وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری منیش کمارورما ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ مینجمنٹ جتیندر سری واستو،سکریٹری ٹرانسپورٹ محکمہ سنجنے کمار اگر وال،خصوصی سیکریٹری وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ انوپم کمار، اے ڈی جی پی ، جے ایس گنگوار ، کمشنر پٹنہ جنار آر این چینگتھو، آئی جی پٹنہ نیر حسنین خان ، ڈی آئی جی پٹنہ راجیش کمار ، ڈی ایم پٹنہ کمار روی ، ایس ایس پی پٹنہ منو مہاراج ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ، ٹائون کمشنر پٹنہ میونسپل کارپوریشنہ انوپم کمار سومن سمیت پٹنہ میونسپل کارپوریشن ، بڈکو اور بہار ریاستی واٹر کونسل کے سینئر افسران سمیت دیگر افسران موجودتھے ۔