وسط مشرقی ریل ہیڈ کوارٹر میں ہندی ورکشاپ کاانعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

حاجی پور، (اسٹاف رپورٹر)وسط مشرقی ریل ہیڈ کوارٹر حاجی پور میں کامرسیل محکمہ میں مورخہ 12 نومبر کو دلیپ کمار ، اسسٹنٹ سینئر کامرسیل منیجر ؍ سروس ، وسط مشرقی ریل ؍ حاجی پور کی صدارت میں ہندی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ میں خاص طور سے قومی زبان کے تشہیرسے متعلق مختلف طرح کے موبائل ایپ سے متعلق جانکاریاں دی گئیں۔ ساتھ ہی ان کے بہتر استعمال کے متعلق بتایاگیا۔ اس موقع پر اپنے صدارتی تقریر میںکہا کہ آج کاوقت انفارمیشن ٹکنالاجی کا ہے اور زبان کاتشہیر بھی ٹکنالاجی سے جڑا ہے۔ ہم جب تک ٹکنالاجی کے بارے میں نہیں جانیں گے تب تک صرف روزمرہ کی طرح زبان کا تشہیر نہیں سکتے ۔ انہوں نے کامرسیل محکمہ اور قومی زبان محکمہ کے افسران ؍ ملازموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندی ہماری قومی دولت کی پہچان ہے۔ وہ ایک ہی ساتھ ہماری مادری زبان ، قومی زبان اور ریاستی زبان بھی ہے اور ہمیں اس کے تشہیر کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے سبھوں سے اپنی زیادی سے زیادہ کام ہندی میں کرنے کی اپیل کی اور ریل ریاستی زبان ایپ کے متعلق تفصیل سے بتایا۔انہوں نے اطلاع دی کہ وسط مشرقی ریل پر یو ٹی ایس آن موبائل نام کا ایک نیا ایپ کافی مقبول ہورہا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایپ سے جڑ رہے ہیں۔ انہوں نے سبھی سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اور ضرورت کے مطابق اس کااستعمال کرنے کو کہا۔ قابل ذکر ہے کہ وسط مشرقی ریل ’ک‘ حلقہ کے تحت واقع ہے اور سبھی کے لئےسو فیصدی اپنا کام ہندی میں کرنا ضروری ہے۔ کئی ایسے حلقہ ہیں جہاں ابھی بھی تیز رفتار سے کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔ شری کمار نے ورکشاپ کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ورکشاپ کا منعقد ہونا ہماری ابتدائی کوشش ہے۔ تاکہ ملازم کام کے دوران ریاستی زبان کے مختلف آیاموں سے واقف ہوسکیں اور اس کے تشہیر کے لئے ایک حوصلہ بخش ماحول کی تعمیر ہوسکے اس ورکشاپ میں ریاستی زبان پالیسی قائدہ ،آئینی احکامات اور ریاستی زبان سے جڑے تعریف لفظوں کے بارے میں بھی چرچہ کی گئی۔ اور موجود ملازم کو ریاستی زبان میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے لئے متاثر کیاگیا۔