پٹنہ پہنچنے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا والہانہ استقبال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-November-2018

پٹنہ(مشتاق احمد)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندآج پٹنہ ہوائی اڈے پر پہنچے ۔جہاں گورنر لال جی ٹنڈن نے گلدستہ پیش کر ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی گلدسہ پیش کر ان کاخیر مقدم کیا۔پٹنہ ہوائی اڈہ پر صدر جمہوریہ کا کونسل کے چیر مین ہارون رشید،اسمبلی اسپیکر وجئے کمار چودھری ،نائب وزیراعلیٰ سشیل کمارمودی ،بہار کابینہ کے ممبران اوراعلیٰ افسران نے بھی ان کاخیر مقدم کیا گورنر کے ساتھ بھارت کی خاتون اول سویکا کووند بھی آئی تھی ۔جناب کووند ہوائی اڈہ سے سیدھے ڈاکٹر راجیندر پرساد سینٹر زرعی یونیورسٹی پوسا سمستی پور کے پہلے تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کے لیے گورنر اور وزیراعلیٰ کےساتھ ہیلی کپٹر سے روانہ ہوگئے پوسا سمستی پور سے لوٹنے کے بعد صدر جمہوریہ جناب کووند راج بھون پہونچے جہاں گلدستہ پیش کر گورنرکے پرنسپل سکریٹری وویک کمار سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ جناب کووند راج بھون پٹنہ میں تقریباً 2.5گھنٹہ تک روکے اور کئی نمائندگان سے ملاقات کی۔ راج بھون میں جناب کووند اور خاتون اول سویتا کووند کو شال اور مومینٹو پیش کر کے گورنر لال جی ٹنڈن نے دہلی کے لیے روانہ کیا گورنر نے صدر جمہوریہ کو راج بھون میں بہار میکزین راج بھون سنواد کا نومبر 2018 کا شمارہ بھی پیش کیا بہار دورے کے دوران صدر جمہوریہ رام ناتھو کووند گیان بھون میں منعقد نیشنل انسٹی ٹیویٹ آف پٹنہ کی آٹھویں تقسیم اسناد تقریب میں شامل ہوئے تقریب سے صدر جمہوریہ کے علاوہ گورنر لال جی ٹنڈن اور وزیراعلیٰ نتیش کمارنے بھی خطاب کیا۔ گیان بھون سے پٹنہ ہوائی اڈہ پہنچنے پر گورنر لال جی ٹنڈن وزیراعلیٰ نتیش کمار ،نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ،کابینہ کے کئ ممبران کے علاوہ اعلیٰ افسران نے بھی صدر جمہوریہ کو پورے عزت وقار کے ساتھ دہلی کے لیے روانہ کیا۔