پٹنہ کے شیلٹر ہوم سے 4لڑکیاں فرار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر): راجدھانی پٹنہ کے ایک شیلٹر ہوم کی سیکورٹی ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں آگئی ہے۔ تازہ معاملہ پاٹلی پترا تھانہ علاقہ کے آشا کرن کا ہے۔ سنیچر کی دیر رات کو شیلٹر ہوم سے 4 نابالغ لڑکیاں بالکل فلمی اسٹائل میں غائب ہوگئیں۔ بھاگنے کیلئے لڑکیوں نے کھڑکی کا سہارا لیا۔ اس کیلئے انہوں نے کھڑکی کی گریل سے دوپٹہ باندھا اور اسی کے سہارا نیچے آکر بھاگ کھڑی ہوئیں اور شیلٹر ہوم کے ملازمین کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔ اب پاٹلی پترا تھانہ کی پولس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ لڑکیوں کےبھاگنے کی اطلاع کے بعد شیلٹر ہوم میں ہڑکمپ مچ گیا۔ پولس نے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹج کھنگالے جارہے ہیں۔ فرار ہونے والی سبھی لڑکیاں 12 سے 16 سال کی ہے۔ پولس کا خیال رہے کہ اکتوبر میں انہیں شیلٹر ہوم لایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی راجدھانی کے راجیو نگر تھانہ علاقے کے نیپالی نگر کے ایک شیلٹر ہوم سے 4 لڑکیاں کھڑکی کے راستے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔ لیکن بعد میں ان میں سے دو لڑکیاں بھاگنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ ان میں سے ایک دانا پور سے برآمد کی گئی تھی جبکہ دوسری کا آج تک کوئی پتہ نہیں چلا۔