چمپارن ستیہ گرہ تحریک کے متعلق جانکاری دی جائے گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

کیسریا؍موتیہاری( عاقب چشتی)ایم ایس کالج احاطہ میں 18 نومبر سے انتیس نومبر تک چلنے والے ”ایک بھارت عظم بھارت“ این سی سی کیمپ کے پیش نظر پریس کانفرنس کا انعقاد 25 بہار بٹالین این سی سی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل وکرم سیڑھا کے ذریعے کیا گیا۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کرنل سیڑھا نے بتایا کہ منعقدہ کیمپ بالکل الگ رنگ و مزاج کا ہوگا جس میں ہندوستانی تہذیب و ثقافت دیکھنے کو ملے گی۔اس کیمپ میں مشرقی خطہ کے 100 کیڈیٹ حصہ لینگے باقی بہار کے مختلف اضلاع کے 500 کیڈیٹ شرکت کرینگے۔چمپارن اور شمالی بہار اور بہار کی تہذیب و ثقافت کی معلومات و شناخت کرانا ہمارا اصل مقصد ہوگا.کیڈرون کو اولین جمہوریت کی راجدھانی ویشالی،دنیا کا سب سے اونچا بودھ استوپ کیسریا اور بھگوان مہاویر کی جائے ولادت واسو کنڈ کی زیارت کرایا جائے گا.گاندھی سرکٹ کے چندرہیا اور ملینیم رائیٹرجارج آرویل کی جائے ولادت دکھلائی جائے گی۔گاندھی میوزیم،ستیہ گرہ پارک اور چرخہ پارک کی بھی زیارت کرائی جائے گی.25 نومبر کو این سی سی میلہ کا انعقاد اور بلڈ ڈونیشن و ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا جائےگا. وزٹ پروگرام کے زیر اہتمام 23 نومبر کو بہار سرکار کے وزیر ٹرانسپورٹ پرمود کمار،24 نومبر کو بھارت سرکار کے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ اور 28 نومبر کو عزت مآب راجیہ پال بہار کی آمد خاص ہوگی۔رانچی میں واقع بہار ریجیمنٹ سے جاج اور پائپر بینڈ منگوایا جارہا ہے جس سے مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا۔کرنل سیڑھا نے مزید بتایا کہ چمپارن ستیہ گرہ کے متعلق جانکاری کیڈٹوں کو دی جائے گی.اس موقع سے 25 بہار بٹالین این سی سی کے پریس ترجمان کیپٹن ارون کمار و صوبے دار میجر ڈی کے منڈل موجود تھے.