چندرا بابو کابینہ میںفاروق سمیت2 نئے وزراء شامل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

امراوتی (آندھرا پردیش)، نومبر 11 (ایجنسی): آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے اتوار کو اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے۔ اس توسیع میں دو نئے وزیر بنائے گئے ہیں۔ دونوں کے نام ہیں محمد فاروق اورکیداری شرون کمار۔ کیداری شرون کمار حال ہی میں وشاکھاپٹنم کے اروک میں ماؤنواز حملے میں مارے گئے ممبر اسمبلی سرویشور راؤ کے بیٹے ہیں۔شرون نئی دہلی میں آئی اے ایس کی تیاری کے لئے کوچنگ کر رہے ہیں، جبکہ محمدفاروق تیلگو دیشم پارٹی کا اقلیتی چہرہ مانے جاتے ہیں۔ دارالحکومت امراوتی میں منعقد سادہ تقریب میں دونوں نئے وزراء کو گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ محمد فاروقکو اقلیتی بہبود محکمہ اورکیداری شرون کمار کودرج فہرست ذات وقبائل بہبود کا محکمہ دیاگیاہے۔