چھوٹی صنعتوں کومودی نےدیا دیوالی کا تحفہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-November-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے چھوٹی صنعتوں کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے جمعہ کو انہیں فوری اور سستا قرض، انسپکٹروں سے آزادی، سرکاری کمپنیوں میں 25 فیصد لازمی خریداری اور برآمد کرنے والے تاجرں کو سود میں پانچ فیصد چھوٹ دینے کے فیصلے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ حکومت نئے ہندوستان کی تعمی میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔مسٹر مودی نے یہاں چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس اے آئی) کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چھوٹی صنعتوں کو فائد ہ پہنچانے کے لئے 12 اہم فیصلے کئے ہیں جن سے نئے ہندوستان کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) رجسٹر چھوٹی صنعتوں کو ایک کروڑ روپے تک کا قرض اب صرف 59 منٹ میں دیئے جائیں گے اور اس پر سود میں دو فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے لئے صنعت کاروں کو آن لائن درخواست میں جی ایس ٹی رٹرن، ٹیکس رٹرن اور بینک کھاتوں کی تفصیلات دینی ہوں گی۔