چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو ممتا نے مبارکباد دی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

کولکاتہ،(ایجنسی): سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اتوار کو اس بارے میں وزیر اعلی نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آج چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی جی کی سالگرہ ہے۔ اس موقع پر میں انہیںنیک خواہشات پیش کرتی ہوں‘۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بننے سے پہلےجسٹس گوگوئی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ اس کے بعد 2012 سے ملک کے سپریم کورٹ میں جج رہ چکے گوگوئی نے تین اکتوبر کو ہندوستان کے 46 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا یا۔ ان کے والدکیشو چندر گوگوئی 1982 میں آسام کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔ وہ اگلے سال 17 نومبر تک چیف جسٹس کے عہدے پر رہیں گے۔ اس طرح بطور چیف جسٹس ان کی مدت کار 13 ماہ تک ہے۔ گوگوئی سابق چیف جسٹس دیپک مشرا کے طریقہ کار کے خلاف آواز اٹھانے والے سپریم کورٹ کے چار سینئر ججوں میں شامل تھے۔ گرچہ دیپک مشرا نے ہی ان کے نام کی چیف جسٹس کے طور پر تجویز دی تھی۔