کوئی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا آگے کیا ہونے والا ہے، سارا علی خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-November-2018

ممبئی ۔(یو این این )بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان نے کہا ہے کہ ہم سب یہاں اپنا کام کرنے کے لئے آئے ہیں اور کوئی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سارا علی خان نے اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ ہونے والے مقابلے اور رواں سال بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے متعلق انٹرویو میں کہا کہ ہم سب یہاں اپنا کام کرنے کے لئے آئے ہیں اور کوئی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ جھانوی کپور نے فلم دھڑک میں بہت اچھا کام کیا ہے اور لوگوں کو بھی ان کام پسند آیا ہے لہذا مجھے امید ہے کہ لوگ میرا کام بھی پسند کریں گے۔ سارا علی خان فلم سمبا اور کیدارناتھ میں دکھائی دیں گی۔