کھلے میں اجابت سے پاک بنانے کیلئے مشترکہ پہل ضروری :ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی )بیت الخلاء کی تعمیر ی مہم شہریوں کی عزت وقار سے جڑا ہواپروگرام ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے لوہیا سوچھ بہار مہم کے تحت مکھیا اور پنچایت نوڈل افسر ان کے تربیتی ورک شاپ اور استقبالیہ تقریب میں مذکورہ باتیں کہی ۔ کلکٹریٹ میں منعقد پروگرام میں انہو ںنے کہا کہ بیت الخلاء رہنے سے گھر کی عزت بڑھ جاتی ہے اور لوگ صحت مند رہتے ہیں ۔ دربھنگہ ضلع کو 21؍دسمبر 2018تک کھلے میں رفع جاجت سے پاک بنانے کے ہدف کواسی وقت حاصل کیا جاسکتا ہے جب سماج کے تمام طبقات کے لوگ ایک ساتھ مل کر آگے آئیں گے اور مشن کے طور پر اس کام میں لگ جائیں گے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانا در اصل لوگوں کی ذہنیت بدلنا ہے ۔ جس گھر میں بیت الخلاء ہوتا ہے وہاں بیماری نہیں ہوتی اور علاج پر خرچ کم ہوتا ہے اور گھر کی مالی حالت بہتر ہوتی ہے ۔ بہو بیٹیاں ایسے گھروں میں وقار محسوس کرتی ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ویسے 97پنچایت جہاں 80فیصد گھرو ںمیں بیت الخلاء بن چکے ہیں انہیں 30؍نومبر تک کھلے میں رفع حاجت سے پا ک بنا لینا ہے ۔ ایسے پنچایتوں کے مکھیا اور دوسرے عوامی نمائندگان اور نوڈل افسران کو متھلا فیسٹول کے موقع پر اعزاز بخشا جائے گا ۔ ڈاکٹر کاری پرساد مہتو نے کہا کہ جن مستحقین نے بیت الخلاء بنوالیا ہے ان کے کھاتوں میں ۱۲؍ہزار روپئے سہولت کے ساتھ بھیجے جارہے ہیں ۔ انہوں نے عوامی نمائندگان اور افسران سے صبح اور شام کے وقت منعقد ہونے والے بیداری پروگرام میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔ فیڈ بیک فاؤنڈیشن کے لکھوندر سنگھ نے موجود عوامی نمائندگان سے خطاب کیا گیا ۔ 31؍دسمبر تک ضلع کے تمام بلاکوں میں ریسورس پرسن ، مقامی نمائندگان اور افسران کے ساتھ کام کریں گے اور ضلع کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کاکام کریں گے ۔ پروگرام میں موجود پنچایتوں کے مکھیا ، سرپنچ ، وارڈ ممبر اور نوڈل افسر کو ضلع مجسٹریٹ نے عزت افزائی کی ۔ ورکشاپ میں موجود تمام شرکاء نے سوچھتا کا حلف لیا ۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر محمد وسیم احمد ، جیویکا کے ڈی پی ایم مکیش کمار ،ڈی سی ایل آر پسپیش کمار ، ڈی پی آر او لال بابو ، ضلع سوچھتا کو آرڈینٹر محمد حسنین سمیت تمام بلاک ترقیاتی افسر اور ضلع پنچایت نمائندگان وغیرہ موجود تھے ۔