یوم اطفال : گوگل نے ڈوڈل بناکر نہرو اور بچوں کو کیا یاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-November-2018

نئی دہلی،(یواین آئی) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ‘یوم اطفال ‘کے موقع پر بچوں کے لئے ڈوڈل بنایا اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کی جینتی پرانہیں یاد کیا ہے۔گوگل نے ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ خلا میں دیکھتے بچے کا ڈوڈل بناکر بچوں کے متجسس اور تحقیقاتی ذہن کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔گوگل کے ڈوڈل میں بچے کائنات کے بارے اپنے تجسس کو ٹھنڈا کرنے کے لئے دوربین کی مدد سے آسمان میں سیارے، ذیلی سیاروں، ستاروں، کہکشاؤں اور خلا کی دیگر سرگرمیوں کو قریب سے مطالعہ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ڈوڈل سے صاف ظاہر ہوتا ہے بچوں کے سامنے امکانات کا لامتناہی آسمان ہے جسے وہ چھو لینا چاہتے ہیں۔قابل غور ہے کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پیدائش کےدن کو ہی ‘یو م اطفال کے طور پر بنایا جاتا ہے. ان کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی تھا۔ سابق وزیر اعظم کو بچوں سے کافی انسیت تھی اور بچے بھی انہیں ‘چچا نہرو کہہ کر پکارتے تھے. بچوں کے تئیں چچا نہرو کی محبت کو دیکھتے ہوئے ان کی سالگرہ کو ‘یو م اطفال ‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔