ریاست

اقتصادی انصاف کے بغیر سماجی انصاف کاتصور بے معنی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

پٹنہ، ( اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کے موقع پر حقوق انسانی تحفط ادارہ کی جانب سے بہار اکونومک اسٹڈی انسٹی چیوٹ کے کانفرنس ہال میں ’’اقتصادی انصاف اور سماجی انصاف ‘‘کے موضوع پر ایک سمینار کاانعقاد کیاگیا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشر نے کہا کہ اقتصادی انصاف کے بغیر سماجی انصاف کاتصور ممکن ہے۔ اقتصادی انصاف کامقصد دولت اور املاک کی بنیاد پر انسان انسان کے بیچ تقسیم کی کوئی دیوار کھڑی نہیں کی جائے آج ملک کو سب سے زیادہ ضرورت ایک فعال صاف ستھرا عوام حمایتی اور مستحکم انتطامیہ کی ہے۔ جو تیز رفتار ترقی ، انصاف اور تبدیلی کی ضرورتوں کے تئیں بیدار ہو۔ اس لئے جمہوریت بھی ایک ذریعہ ہے۔ اگر اسے مثبت بنانا ہو تو انتہائی ضروری ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی اورسماجی آزادی بھی مل سکے۔ ایک انسان دوسرے انسان اور ایک طبقہ دوسرے طبقہ کو استحصال کرنے کا حق نہیں ہے۔ ان کے مطابق سماجی انصاف کامقصد ہے انسان انسان کے بیچ سماجی صورتحال کی بنیاد پر کسی قسم کا امتیاز نہ ہو۔ ہر ایک شخص کو اپنے اختیارات کا موقع مل سکے۔ کسی بھی شخص کا کسی بھی شکل میں استحصال نہ ہو اور اس کی شخصیت کو ایک پاکیزہ سماجی وقار مانا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے ددلیت کی آزادی کے اصولوں کی بنیاد جمہوریت ہے۔ جمہوریت کی بنیادآزادی مساوات اور قیادت ہے۔ آئینی ضابطہ اور تمام سماجی اصلاحات کی کوششوں کے باوجود دلتوں کی سماجی اور اقتصادی صورتحال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے۔ آج بھی ان کااستحصال جاری ہے۔

About the author

Taasir Newspaper