ریاست

انٹر سطحی مقابلہ جاتی امتحان 44 مراکزپر کل سے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

پٹنہ، ؍( اسٹاف رپورٹر)ضلع مجسٹریٹ کمار روی کی صدارت میں آج راجدھانی کے گیان بھون گاندھی میدان پٹنہ میں پہلے انٹر سطحی کمبائنڈ مقابلہ جاتی امتحان کے سلسلے میں بھیڑ مینجمنٹ ، امن وقانون اور حفاظتی انتظامات بنائے رکھتے ہوئے نقل سے پاک امتحان کے لئے مشترکہ بریفنگ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا انٹر سطحی پی ٹی مقابلہ جاتی امتحان 8 دسمبر سے10 دسمبر تک 44 سنٹروں پر دو سنٹ میں ہوگا۔ پہلی سینٹنگ 9.30 سے 11.45 جبکہ دوسری سیٹنگ 2.00 بجے سے 4.15 بجے تک ہوگی۔ پرامن امتحان کے انعقاد کے لئے 8اڑن دستہ مجسٹریٹ ، گیارہ گشتی مجسٹریٹ ، 165 آبزرور اور پولس افسران و پولس فورس کو مامور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے نقل سے پاک اور پرامن انتخاب انعقاد کے لئے پٹنہ کے سنٹروں پر امن وقانون بنائے رکھنے کے لئے چوکسی بنائے رکھتےہوئے کمیشن کے ذریعہ پوری تیاری کی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ مامور اسٹیٹک مجسٹریٹ ، سنٹر آبزرور اور سنٹر سپرنٹنڈنٹ درجل ہدایت پر عمل کریں گے۔ اس کے تحت سنٹر سپرنٹنڈنگ کے ذریعہ مامور سبھی عملوں ،انویزلیٹر، اوردیگر جو کام میں لگے ہیںکاشناختی کارڈ دستیابہ ہو، پینے کاپانی، مہیا کرانے والے عملے کا بھی شناختی کارڈ بناہونا چاہئے۔ امتحان شروع ہونے کے دس منٹ کے بعد سبھی استعمال میں آنےوالے سوالات اور او ایم آر سیٹ سنٹر سپرنٹنڈنٹ کو محفوظ مہیا کرادیں گے۔ امتحان شروع ہونے کے ساتھ امتحان ختم ہونے تک کسی بھی امتحان دہندہ کو ہال سےباہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کو بھی یقینی بنانا ہے۔ پولس فورس کے توسط سے سبھی امتحاندہندہ کی صد فیصد جانچ کو بھی یقینی بنانا ہے۔ بغیر جانچ کے طلباء کو امتحان ہال میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ سنٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ امتحان کے کام میں مامور انویزلیٹر کی فہرست ضلع کنٹرول روم پٹنہ کو امتحان کی تاریخ سے پہلے مہیا کرادی ۔ برفینگ میں ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ مامور مجسٹریٹ ہدایت پر صد فیصد عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے بعد گشتی مجسٹریٹ سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے کاپی اور سوال نامہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ دیگر مٹریل سے سیل بند بکسوں کو باضابطہ حاصل کر کے فورس کے ساتھ سیدھے اسٹرونگ روم تک محفوظ پہنچائیں گے اور اسٹرانگ انچارج کے ساتھ اسسٹنٹ اسٹرانگ روم انچارج کو کاپی منتقل کرائیں گے۔ سیل بند بکسہ منتقل کرانے کے بعد خیرت رپورٹ فون پر ضلع کنٹرول روم پٹنہ کو مہیا کرائیںگے۔

About the author

Taasir Newspaper