ریاست

ایک روزہ آل انڈیا مشاعرہ اور قومی اتحاد کانفرنس کی تیاری شباب پر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

کھوری مہوا(معیزالدین خان)کھوری مہوا ضلع گریڈیہہ میں ہونے والے یک روزہ آل انڈیا مشاعرہ اور قومی اتحادکانفرنس کی تیاری کا جائزہ لینے جھارکھنڈ وکاس مورچہ(jvm)کے مرکزی سکریٹری سریش ساوپہنچے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پروگرام معاشرے کو ایک دھاگےمیں باندھنے کا كرتی ہے۔ جس کا انعقاد كھوری مہوا سماج کے لوگوں کے ذریعہ کیا جانا قابل ستائش ہے۔ پروگرام کا جانکاری دیتے ہوئے عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ كھوری مہواکے سکریٹری حضرت مولاناالیاس المظاہري نے بتایا کہ 11 دسمبر کو كھوری مہوا میں منعقد پروگرام گریڈیہہ ضلع میں پہلی بارعظیم الشان کیا جا رہا ہے۔ جس میں بھارت کے کئی مشہور قوی ہوںگے۔جیسےسفيان پرتاپگڑھي، ہاشم فیروز آبادي، شنکر کیموري، بہاری لال عنبر، بسنت جوشی،شعبان دل خیرآبادي، فاروق دلکش، شاہ خالد ،شاداب اعظمی کے علاوہ اور بھی بہت سے شاعر موجود ہوں گے۔ اس موقع پر پروگرام کاشاندار افتتاح جھارکھنڈ کے پہلے وزیر اعلی بابو لال مرانڈی کے ہاتھوں ہوگا۔جبکہ دیگر کئی پارٹیوں سے وابستہ رکھنے والے کئی معزز شخصیت بھی ہوںگے۔ جس میں لاکھوںکی تعداد میں لوگوں کےشامل ہونے کی امید ہے۔موقع پر جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے مرکزی جنرل سکریٹری عاصف انصاری، جے دیو چودھری، اروند ساہو، نسیم راہی، پنچایت کمیٹی رکن مولانا صغیر، عثمان انصاری، ڈاکٹر شکیل اختر کوڈرما، مشاعرہ کنوینر مولانا الیاس المظاہری ،صدام حسین، سباب الاسلام، محمدمقصود، محمد دانش، سرفراز عالم، خورشید عالم، شوبھا یادو، غلام مصطفی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper