ہندستان ہندوستان

بابری المیہ کی برسی پر اجودھیا میں سیکوریٹی سخت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

اجودھیا: (یواین آئی) اترپردیش کے اجودھیا میں بابری مسجد انہدام کے 26 ویں برسی پر سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں اور ضلع میں 144 نافذ کردیا گیاہےبابری مسجد کے انہدام کی برسی کے دن 6 دسمبر کو ہندو تنظیمیں ’’سوریہ دیوس‘‘ اور مسلم تنظیمیں ’’یوم غم‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کے بعد اجودھیا میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے۔ جس میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شہر انل کمار سسودیا نے بدھ کو یہاں یواین آئی کو بتایا کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کے انہدام کی 26 ویں برسی پر مختلف تنظیموں نے کئی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے مدنظر اجودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے لئے مقامی پولیس کے علاوہ 12 اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، 40 سب انسپکٹر، 50 تھانہ انچارج، ایک سو کانسٹبل سمیت دس کمپنی پی اے سی، آر اے ایف کی تعینات کی گئی ہے۔ متنازعہ احاطے کے نزدیک تعینات سیکورٹی فورسیز کو مستعدی برتنے کا حکم دیاگیا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper