سیاست سیاست

بابری مسجد انہدام کی برسی پر ممتا نے کثرت میں وحدت پردیازور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

کولکتہ،(ایجنسی): بابری مسجد انہدام کی 26 ویں برسی پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے قومی اتحاد کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو اس بارے میں وزیر اعلی نے ایک بیان جاری کیا۔ اس میں انہوں نے کہا ہے کہ’آج 06 دسمبر ہے، اس دن کو مغربی بنگال کی حکمراں پارٹی ترنمول کانگریس اور ریاستی حکومت اتحاد کے دن کے طور پر مناتی ہے، جس طرح جسم کے حصوں کے بغیر ایک شخص نامکمل رہتا ہے اسی طرح ہمارا ملک بھی مختلف برادریوں، فرقوں، قوموں اور دیگر طبقےکے لوگوں کے بغیر نامکمل ہے۔ ہمیں اپنے ملک کے سیکولر تانے بانے کو بچا کر رکھنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ہوگا‘۔ 26قابل ذکرہے کہ سال بعد بھی بابری مسجد انہدام اور اجودھیامیں مندر کی سیاست ختم نہیں ہوئی۔06 دسمبر 1992 کو بابری انہدام کے بعد سے مغربی بنگال میں سی پی ایم، ترنمول اور کانگریس سیاہ دن مناتی ہے جبکہ بی جے پی کی اتحادی تنظیم وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل اسے شوریہدوس کے طور پر مناتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper