اتر پردیش سیاست

بلند شہر کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہو: مایاوتی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-November-2018

نئی دہلی  (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے مغربی اتر پردیش کے ضلع بلندشهر میں گئو رکشکوں کی بھیڑ کے تشدد میں ایک پولیس افسر سمیت دو افراد کے قتل کے لیے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے منگل کے روز یہاں کہا کہ ہر طرح کی افراتفری کو تحفظ دینے ہی کا نتیجہ ہے کہ اتر پردیش میں اب قانون کےرکھوالے بھی قربان ہو رہے ہیں۔ بلندشهر پرتشدد واقعہ کا شکار ہونے والے ایک پولس افسر اور ایک نوجوان کی موت پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ان کی حکومتوں کو بھیڑکے تشدد اور افراتفری کے راج کو ختم کرنے اور قانون کا راج قائم کرنے کی پوری ایمانداری سے کوشش کرنی چاہیے تاکہ ملک کے آئین اور جمہوریت کی بھيڑ سے حفاظت کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بلندشهر کے افسوسناک واقعہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کو صرف مناسب معاوضہ دینا ہی کافی نہیں ہو گا بلکہ اس تشدد کے لیے تمام قصورواروں کو سخت سے سخت سزا وقت پر دلانا بھی یقینی ہونا چاہیے۔

About the author

Taasir Newspaper