سیاست سیاست

بی جے پی کی رتھ یاترا اصل میں ”راون یاترا“ ہے:ممتا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

کلکتہ (یو این آئی)مغربی بنگال میں بی جے پی کی رتھ یاترا 7دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔اس درمیان وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی رتھ یاتر در اصل ”روان یاترا“ جس کا مقصد ریاست میں ماحول کو خراب کرنا ہے۔مشرقی مدنی پور میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ کیا ملک میں ہندوستان کی آزادی کے بعدہندو نہیںرہتے تھے۔کیا لوگ اس سے قبل ہندو مذہب پر عمل نہیں کرتے تھے؟۔ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ آخر ہندؤں کے نام پر بی جے پی کیوں سیاست کررہی ہے۔جب کہ ہندوستان میں ہندؤں کی اکثریت ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جس ہندو ازم کا پرچار کررہی ہے وہ اصل ہندو ازم ہے ہی نہیں۔ہندو ازم میں تمام مذاہب کا احترام شامل ہے۔متا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی رتھ یاترا کے ذریعہ بنگال میں فرقہ واریت کو پھیلانا چاہتی ہے۔ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا کہ بنگال میں بی جے پی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنا چاہتی ہے۔مگر ہم کسی بھی صورت میں اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper