سیاست سیاست

جملے بازی سےحل نہیں ہوسکتے کسانوں کے مسائل: جیٹلی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-November-2018

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نعرے بازی سے نہ تو کسانوں کے مسائل دور ہوسکتے ہیں اور نہ ہی دیہی علاقوں میں معیار زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔مسٹر جیٹلی نے منگل کو اپنے بلاگ پر متحدہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) اور قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) حکومت کے کام کاج کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ سال1971 کے بعد سے کانگریس کی پالیسی جملہ بازی کی رہی ہے ، وسائل کی نہیں۔ جب کہ این ڈی اے نے دیہی علاقوں میں وسائل کا استعمال کیا ہے۔ ا س سے بنیادی ڈھانچہ میں سدھار ہوا ہے اور لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوا ہے۔ اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے او رکسانوں کو بہتر قیمت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے چار برس تو صرف آغاز ہے۔ اگر اسی طرح دیہی علاقوں میں اگلے دو دہائی تک سالانہ اضافہ کے ساتھ سرمایہ کاری جاری رہے گی تو لوگوں کو بہتر معیار زندگی مل سکے گی۔

About the author

Taasir Newspaper