ریاست

جواہرودیامندرکے سکنڈری سیکشن کے طلباکے درمیان تقسیم انعامات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

رانچی (معیزالدین خان) جمعرات کے روزجواہر ودیامندرشیاملی کے طلبا کے درمیان تعلیمی اورذیلی تعلیمی شعبے میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا کے درمیان انعام کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پرآراین جنیجا ڈائریکٹر فنانس میکان رانچی موجود تھے۔

پروگرام کاآغازدیپ روشن کرکے کیاگیا۔اسکول کی گیت منڈلی کے ذریعہ بہترین ابتدائی گیت پیش کیاگیا۔ انعام تقسیم تقریب میں دسویں بورڈ کے ٹاپ 10 چھٹی سے10دسویں تک ٹاپ10اور دیگر سپوٹنگ فیلڈمیںبہتر مظاہرہ کرنے والے طلبا کو میڈل اور سرٹی فیکٹ دے کران کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔طلبا وطالبات کومہمان خصوصی آر این ایچ جنیجا ڈائریکٹر، فنانس ،میکان رانچی نے طلباوطالبات کوانعامات سے نوازا۔

About the author

Taasir Newspaper