ہندستان ہندوستان

جی سیٹ -11 کی کامیاب لانچنگ ،مودی کی مبارکباد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

بنگلور،(یواین آئی) ملک کا سب سے وزنی، سب سے بڑا اور سب سے زیادہ طاقتور سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی -11 بدھ کی صبح فرانسیسی گیانا خلائی سینٹر سے ایرين اسپیس راکٹ کی مدد سےکامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ہؤرو میں ایرين لانچ کمپلیکس سے ہندوستانی وقت کے مطابق 02:07 بجے لانچ کیا گیا، ایرين -5 گاڑی نے جي ایس اے ٹی -11 کو لانچ کے 33 منٹ تک پرواز کے بعد مدارمیں نصب کر دیا گیا۔سیٹلائٹ پورے ملک میں براڈبینڈ کی خدمات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا اور نئی نسل کے لئے ایپلی کیشنز کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے صدر کے شون نے لانچ کے فوراً بعد کہا’’ جی ایس اے ٹی -11 ہندوستان کے لئے خلا کے میدان میں سب سے قیمتی ثابت ہوگا اور یہ ملک کو 16 جی بی پی ایس کی طرح ڈیٹا لنک سروس فراہم کرے گا‘‘۔سیٹلائٹ میں 38 اسپاٹ بیم کے ساتھ ساتھ آٹھ ذیلی بیم ہیں جو دور درازکے مقامات سمیت پورے ملک کو کور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 5،854 کلو گرام وزنی جی ایس اے ٹی -11 کی زندگی 15 سال سے زیادہ ہو گی۔وزیراعظم نریندر مودی نے جی سیٹ 11 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کے سائنسدانوں کومبارکباد دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper