سیاست سیاست

راجدپٹنہ صاحب کاایس ڈی اوآفس کے سامنے دھرناومظاہرہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

پٹنہ سیٹی (ذوالقرنین)غریبوں اورضرورتمندوںکی فلاح سے متعلق مرکزی وریاستی حکومت کے منصوبوںکواہل مستفید ین تک پہنچانے کے معاملے میں گڑبڑی کئے جانے کےخلاف راجد(پٹنہ صاحب) کے ذریعہ بدھ کے روز پٹنہ سیٹی ایس ڈی او آفس کے سامنے دھرنااورمظاہرہ منعقد کیاگیا۔دھرنا سےخطاب کرتے ہوئےسابق وار ڈ کونسلرا ور راجدلیڈربلرام چودھری اورنظامت راجد لیڈر محمد جاویدنے کی ۔دھرنا کے بعدایس ڈی او کوایک بیس نکاتی مطالبات پرمشتمل عرضداشت دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلرام چودھری اورمحمدجاوید نے ریاستی حکومت پرغریبوں کی حق تلفی کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عوام انہیںآنے والے انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔دھرنا میںدھرمیندر پرساد منا، ونود یادو، اومیش پنڈت، اجیت سنگھ کشواہا، کرشن کمار پپو، صابرعلی، بھوشن مالی ، محمد اعجاز الدین اور کندن مالی سمیت بڑی تعدادمیں راجد کارکنان شامل تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper