فن فنکار

رجنی کانت کے ساتھ جوڑی بنائیں گے نوازالدین صدیقی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

ممبئی، (یو این آئی) بالی وڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور نوازالدین صدیقی جنوبی ہند فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کے ساتھ نظر آئیں گے ۔رجنی کانت کی حالیہ ریلیز فلم 2.0 باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ۔ وہ اپنی نئی فلم کو ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔ ان کی فلم ‘پیٹا سوشل میڈیا پر شائقین کو دیوانہ بنا رہی ہے جس کا پوسٹر انہوں نے پونگل پر ریلیز کیا تھا۔ اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ نوازالدین صدیقی بھی نظر آئیں گے۔ نواز الدین صدیقی نے اپنے ٹویٹر پر فلم کا لک شیئر کیا ہے۔ اس فلم میں وہ سگار سنگھ کا رول نبھارہے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم پیٹامیں نوازالدین صدیقی کے علاوہ ترشا کرشنن بھی نظر آئیں گی۔ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوسکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper