ریاست

سمستی پور دربھنگہ کے درمیان دُہری ریل لائن 2019 تک مکمل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

سمستی پور،(محمد جمشید)، سمستی پور ،دربھنگہ ریل سیکشن پر چل رہا دوہری کرم سال 2019 تک پورا کرلیا جائے گا۔ اس کو لے کر ریل سیکشن کے تعمیر میں لگی ایجنسی کیلئے ڈیڈ لائن طے کردی گئی ہے۔ وہیں کاموں میں تیزی لانے کیلئے ایکشن پلان بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت بدھ کو ڈی آر اے روند ر کمار جین نے سمستی پور سے دربھنگہ اسٹیشن تک ریلوے لائن کے دوہری کرن کاموں کا جائزہ لیا۔ موٹر ٹرالی کے ذریعہ سے جائزہ کے دوران تعمیر محکمہ کے چیف انجینئر شلیندر نائب چیف انجینئر جے کے سنگھ ، سینئر ڈی ای ایم ون سومن بھارتی سگنل کے چیف انجینئر اے کے کھنڈیلوال سمیت دیگر افسر شامل تھے۔ ڈی آر ایم نے بتایاکہ کام میں تیزی لانے کیلئے ایکشن پلان بنایاگیا ہے۔ تاکہ متعین وقت کے اندر کام کو پورا کیاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے آخر تک سمستی پور سے کشن پور اسٹیشن تک کے کاموں کو پورا کرنے کا وقت دیاگیا۔ اس کے بعد کشن پور سے رام بدر پور تک اور دوسرے فیز میں دربھنگہ سے تھلوارہ تک اور آخر فیز میں رام بھدر پور سے تھلواراہ تک دوہری لائن کا کام پورا کیاجائے گا۔ رام بھدر پور سے تھلوارا کے درمیان چار بریڈ پل ہونے کی وجہ سے اسے آخری دو رکیلئے تشکیل کیاگیاہے۔ ڈی آر ایم نے بتایاکہ سال 2019 میں سمستی پور سے دربھنگہ تک دوہری لائن کا کام ہرحال میں پور ا کرنے کا ہدف متعین کیاگیاہے۔ دوسری طرف ریلوے اسٹیشن پر مسافر سہولت کا خاص کام چل رہاہے۔ کئی اسٹیشن پر پینے کاپانی روشنی شیٹ بھی بنوایاجارہاہے۔ موصول جانکاری کے مطابق بھارت نیپال ریل لائن پر تیزی سے کام ہورہاہے۔

About the author

Taasir Newspaper