ہندستان ہندوستان

سول ڈفینس میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داری ملے:راج ناتھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

نئی دہلی،(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بدلتے حالات میں ’سیول ڈیفینس‘یعنی شہری دفاعی تنظیم میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داری دئے جانے کی ضرورت ہے۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں سیول ڈیفینس اور ہوم گارڈ س کے یوم تاسیس پر منعقد پروگرام میں کہا کہ سیول ڈیفینس تنظیم کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس سے وہ آفات اور امن کی بحالی میں موثر کردار اداکرسکے۔انہوں نے کہا کہ سیول ڈیفینس کی افادیت پر کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے اور تنظیم نے قدرتی آفات اور بحران کی گھڑی میں ملک کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا،’’آفات کے وقت آپ لوگوں کو مدد پہنچانے میں سب سے آگے رہے ہیں لیکن بدلتے وقت میں تنظیم میں وارڈن سطح پر نوجوانوں کو قیادت کے کردار میں لانے کی ضرورت ہے۔‘‘وزیر داخلہ نے کہا کہ کرگل کی لڑائی کے بعد وزرا کے گروپ اور دیگر کمیٹیوں کے سیول ڈیفینس کو موثر بنانے کےلئے اس میں تنظیمی سطح پر تبدیلی کی سفارشات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سیول ڈیفینس کی افادیت میں اضافہ کرنے کےلئے اقدامات پر غوروخوض کیا جانا چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper