سیاست سیاست

عوامی فلاح میں ناکام ہے مرکزی وریاستی سرکار :کوکب قادری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

سہسرام( انجم ایڈوکیٹ)مقامی ضلع کانگریس دفتر اندراگاندھی آشرم میں ضلع کانگریس نے آج کار کنان یکتا یت و استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیا۔ خصوصی مہمان کی حیثیت سے کانگریس کے سابق صوبائی کارگزارصدر کو کب قادری کی شرکت ہوئی ۔ جن کا سبھی نے پر زور استقبال بھی کیا۔شریک پارٹی عہدیداران وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کوکب قادری نے کہاکہ پارٹی کےسبھی کارکنان و لیڈران آنےوالے پارلیمانی انتخاب کیلئے سرگرم ہو جائیں ۔بلاک پنچایت اوربو تھ سطح تک تنظیمی مضبوطی کرلیں ۔انہوں نے کارکنان کو مشورتاًکہاکہ سبھی اپنےاپنے بو تھوںپر10 حمایتی بوتھ کارکنان کی فہرست تیار کرلیں ۔اور ان سبھی کے ووٹر لسٹ نمبرکوپارٹی کے ذریعہ چلا ئے جارہے طاقتی پرو جیکٹ سے جوڑیں ۔ہمیںمرکز وریاستی سرکارکی ناکامیوںکومنظم ڈھنگ سے عوام کےسامنے لاناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں کے مسئلے پر مرکزی وریاستی سرکارشکستہ ہے ۔ قرض معافی پرکوئی دھیان نہیںدیاگیا۔سرکارکے تمام جھوٹے وعدوں کواب ہمیں نمایاں کرناہے۔ریاستی سرکارمافیائوںکے ہاتھ کی کٹ پتلی بنی ہوئی ہے۔ جوانو ں کورو زگار نہ دے کرانہیںجرائم پیشہ بنایاگیا۔ اور مرکزی سرکارآر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کررہی ہےجس سے ملک کی سالمیت اور یکجہتی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔کانگریس ضلع صدر سنتو ش مشرا نے کہاکہ ضلع میں پارٹی کافی مضبوط صورتحال میں ہے۔ابھی سے ہی سبھی آنے والے انتخاب کی تیاری میں سرگرم ہوچکے ہیں ، موقع پرکانگریس صوبائی سکریٹری ونود رائے ، ٹائون صدرتوفیق احمد مکرانی ،اجئے چو دھری ، رادھا پرساد، علی حسین ادریسی ،راجیشورکشواہا، صغیراحمد ایڈوکیٹ ، دھننجے سنگھ ،ڈاکٹر جاوید اختر،رام اوتار رائے ،جی ایم انصاری ، روہن لال مہتا، کنہیاسنگھ ،بخشی جوہرعلی ، دشرتھ رام ، للت ٹھاکر، پنانجلی مشرا، اجئے او پادھیائے، محمدشمیم ، عبدالرحمن حبیبی ،وریندر دوبے محمدصعید ، یو تھ کانگریس ضلع صدر، ویویک کمار، منیش چو بے ، عمران راعین کے ساتھ سینکڑوں دیگر ، کانگریسی عہدیداران و کارکان کی شرکت ہوئی ۔

About the author

Taasir Newspaper