فن فنکار

فلم 0.2‘ اب چین میں بھی دھوم مچائے گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

ممبئی، (یو این آئی) جنوبی ہندکی فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت اور کھلاڑی کمار اکشے کمار کی سپرہٹ فلم 2.0 اب چین میں بھی دکھائی جائے گی۔ رجنی کانت اور اکشے کمارکی فلم 2.0 باکس آفس پر سپرہٹ رہی۔ اب یہ فلم چین میں بھی جلوہ گر ہوگی اور اسے چین میں 56 ہزار اسکرین پر پیش کیا جائے گا۔ ایچ وائی میڈیا کے تعاون سے یہ فلم 56 ہزار اسکرین پر ریلیز ہوگی، جن میں سے کم از کم 47 ہزار اسکرین پر یہ تھری ڈی کی شکل میں دکھائی جائے گی۔ چین میں یہ فلم ‘2.0’ مئی 2019 میں ریلیز ہوگی اور یہ کسی غیر ملکی زبان میں تھری ڈی کی شکل میں سب سے بڑی فلم ہوگی۔فلم 2.0 سال 2010 میں آئی بلاک بسٹر فلم ’اینتھرن‘ کا سیکوئل ہے۔

About the author

Taasir Newspaper