ریاست

مالے نے پی ایم کاپتلا نذرآتش کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

زیرادئی پور ؍سیوان ( راجیش کمار )ملک کی موجو دہ حکومت کے کاموںسے ناراض ہو کربدھ کومالے کارکنان نے ملک کےوزیراعظم نریندر مو دی کاپتلا نذرآتش کیا۔ساتھ ہی مو دی سرکارکے خلاف نعرے بازی کیا۔پتلا نذرآتش کی قیادت مالے کے بلاک سکریٹری ہنس ناتھ کشواہانے کیا۔اور ساتھ ہی بلاک دفتر میں اس کی خبر مکتوب بھیج کراجازت لیا۔اجازت نامہ میں سکریٹری مسٹرکشواہانے کہاکہ مرکز کی جد یواوربی جے پی سرکارملک کے کسان ،طلباء ، بیروزگاروں کے ساتھ دھوکا کررہی ہے۔ا س کا نتیجہ اس کو آنے والے پارلیمانی انتخاب میں دکھائی دےگا۔ساتھ ہی نتیش کمار کوآرے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز سے بات کرآنگن باری سیویکاکو سرکاری ملازم اعلان کریں ۔موقع پرناگیندرکمار منا کمار، رو دل بیٹھا وغیرہ لوگ موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper