سیاست سیاست

ملک اور جمہوریت کو بچانا اہم مسئلہ:چندرابابو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

حیدرآباد (یواین آئی)آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی تیسرا محاذ نہیں ہے اور ملک میں صرف ایک مرتبہ ہی تیسرے محاذ کا تجربہ کیا گیا تھا۔اس محاذ کو کانگریس نے باہر سے تائید دی تھی اور صرف تلگودیشم نے ہی تیسرے محاذ کی تشکیل میں اہم رول اداکیا تھالیکن موجودہ دور میں اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ ایک طرف کانگریس ہے اور دوسری طرف بی جے پی ۔بعض جماعتیں مخالف مودی ہیں تو بعض مودی کی حمایت کرنے والی جماعتیں ہیں۔چندرابابوجو مرکز میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف محاذکی تشکیل کی کوشش کے حصہ کے طورپر حالیہ عرصہ میں دہلی اور دیگر ریاستوں میں کئی سرکردہ رہنماوں سے ملاقات کرچکے ہیں، نے ایک قومی ٹی وی چینل کودیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ ہندوستان کو عظیم ملک ، عظیم وسائل کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں، مودی نے ملک سے دغابازی کی ۔ ان کے لئے واحد بڑا مسئلہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper