ریاست

منصوبہ بنارہے 5جرائم پیشہ کو پولس نے اسلحہ کے ساتھ کیاگرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)،مغربی چمپارن ضلع کے بتیا بڑ ارمنا کے میدان میں گذشتہ رات کچھ جرائم پیشہ کسی بڑی واردات کو انجام دینے والے تھے پولس کی سوجھ بوجھ کی وجہ سے جرائم پیشوں کے منصوبوں پور پانی پھیرتے ہوئے 5جرائم پیشہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے میں کامیاب رہا۔ معلوم ہو کہ پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ بڑا رمنا میدان میں 30:9بجے رات میں کچھ جرائم پیشہ ایک بڑی لوٹ واردات کو انجام دینے کیلئے اکٹا ہوئے ہیں۔ اطلاع پاتے ہی بتیا پولس سپرنٹنڈنٹ جے کانت نے بتیاصدر ایس دی او پنکچ راوت کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل کر چھاپہ ماری کی ہدایت جاری کی۔ فورا کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ ماری کے دوران لوٹ واردات میں شامل بھولا پٹیل ولد بلیرام پٹیل، ارون پٹیل ولد بلرام پٹیل، دوپیندر ساہ ولد شرما ساہ ، شیکھر پٹیل ولد نند لال پٹیل سبھی سرسیا کھلوا ٹولہ تھانہ ویر گل ضلع پرسا نیپال کے باشندہ ہیں۔وہریا رکسول بانشہد لوکیش کمار ولد منگل پرساد کو 3دیشی کٹا و5زندہ گولی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اس کی تفتیش بتیا ایس پی جے کانت نے کیا۔ ایس پی جے کانت نے کیا گرفتار ملزم کی تاریخ کاجائزہ لیا جارہاہے۔ ان کو مغربی چمپارن ضلع کے پولس سمیت مشرقی چمپارن ضلع کے پولس ریمانڈ پر لے کر آگے بھی پوچھ تاچھ کرے گی۔ اور اس دوران گرفتار جرائم پیشہ گروپ کے دیگر ممبر کی بھی جانکاری حاصل ہوسکے گی۔ ساتھ ہی ایس پی نے کہا کہ ان جرائم پیشہ گروپ کو اکٹھا ہوکر بائیک چوری اور لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے بعد نیپال چلے جاتے تھے۔ اس چھاپہ ماری ٹیم میں نگر تھانہ انچارج نتیانند چوہان ، دھرم جیت مہتو، منا کمار ، اجے کمار، رنجیت روشن سمیت دیگر سپاہی شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper