ہندستان ہندوستان

وارانسی کے سنکٹ موچن مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

وارانسی: (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی کے عالمی شہرت یافتہ سنکٹ موچن مندر کو بم سےاڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد یہاں کے تمام اہم مندروں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ سنکٹ موچن مندر کے مہنت پروفیسر وشنبھر ناتھ مشر کو ڈاک کے ذریعہ ملے ایک خط میں 6 دسمبر سے پہلے مندر کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں نے احتیاط کے طور پر اس مندر کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ کاشی وشوناتھ مندر اور بابا کال بھیرو مندر سمیت تمام اہم مندروں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔اور آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروفیسر مشرا کے ذریعہ دی گئی اطلاع کی بنیاد پر پولیس کے ریجنل افسر کو جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ خط میں دولوگوں کے نام اور موبائل نمبر بھی دئیے گئے ہیں جس کی چھان بین کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنکٹ موچن مندر میں 2006 میں بھی بم دھماکہ ہواتھا جس میں کئی لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ 2010 میں بھی یہاں پر دھماکہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جسے پولیس نے اپنی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام کردیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper