فن فنکار

ویب سیریز میں کام کرنا چاہتی ہیں کرینہ کپور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-November-2018

ممبئی(یو این آئی) بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور ویب سیریز میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ کرینہ ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں اس کے لئے انہوں نے ایک شرط رکھی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ویب سیریز میں اس وقت کام کریں گی جب یہ پروجیکٹ ان کے شوہر سیف علی خان کی ویب سیریز ’سکریڈ گیمس‘ کی طرح بہترین ہوگا۔کرینہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ویب سیریز میں کام کرنا چاہتی ہیں توانہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کنٹیکٹ ’سکریڈ گیمس‘ کی طرح کمال کا ہے، میں ضرور کام کروں گی۔کرینہ نے ’سکریڈ گیمس‘ کی تعریف کرتے ہوئے اس کے كنٹیکٹ کے لئے اسے ’پاتھ بریکنگ شو ‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا ’مجھے نہیں لگتا کہ سیف کو کبھی فلم کے لئے اتنی تعریف ملی ہےجتنی سیریز کے لئے ملی ہے۔ ہندستان میں اس طرح کے بولڈ موضوع پر پہلے کام نہیں کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper