ریاست

پٹنہ صاحب اسٹیشن کے پاس سے لاش برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

پٹنہ سیٹی (ذوالقرنین)خواجہ کلاں تھانہ کے تحت نون کاچوراہاکے باشندہ شیوپوجن یادو کی لاش ملنے سے علاقہ میںسنسنی پھیل گئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ شیوپوجن یادو پچھلے سموار کی صبح گھر سے مارکیٹ گئے اس کے بعدواپس نہیں لوٹے۔بدھ کی صبح پٹنہ صاحب اسٹیشن کے نزدیک واقع متھنی کے پاس شیوپوجن کی لاش ملی ہے۔اطلاع کے مطابق شیوپوجن ٹھیکہ پرمکان تعمیر کرنے کاکام کرتے تھے۔تادم تحریر لاش کوپولیس نے اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے این ایم سی ایچ بھیج دیاہے۔معاملے کی مزیدتفتیش جاری ہے ۔ادھرشیوپوجن کے گھروالوں کاکہنا ہے کہ زمین سے متعلق خاندان والوں سے تنازعہ چل رہاتھا۔شیوپوجن کے قتل میںخاندان کے ہی چندلوگوں کاہاتھ ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper