ہندستان ہندوستان

پٹنہ میں ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کا گولی مار کر قتل،وکلاء کا احتجاج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

پٹنہ، (اسٹاف رپورٹر): دارالحکومت پٹنہ کے شاستری نگر تھانہ کے پونائی چک میں  بدمعاشوں نے بدھ کی صبح ایڈووکیٹ جتیندر کمار کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ گھر سے کورٹ کی طرف جا رہے تھے۔ اس دوران پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے ان پر گولی چلا دی۔ واقعہ کے فورا بعد موقع پر شاستری نگر تھانہ پولیس پہنچی۔تھانہ انچارج نہال بھوشن نے بتایا کہ قتل کی وجہ زمین تنازعہ بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے جتیندر راجیو نگر تھانہ علاقے کے مجسٹریٹ کالونی واقع گھوڑ دوڑ روڈ پر کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ایک بیگھے زمین کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس اس پہلو سے بھی جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں 10 لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔وکیل کے قتل کی خبر پھیلتے ہی وکلاء مشتعل ہوگئے اور دوپہر میں سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء سڑکوں پر نکل پڑے۔ اس دوران بیلی روڈ پر وکیلوں اور پولس کے درمیان تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی۔

About the author

Taasir Newspaper